آسٹریلوی تیراک کیٹ کیمبل نے 100میٹر فری سٹائل کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

پیر 30 نومبر 2015 13:21

آسٹریلوی تیراک کیٹ کیمبل نے 100میٹر فری سٹائل کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) آسٹریلین خاتون تیراک کیٹ کیمبل نے آسٹریلین شارٹ کورس سوئمنگ چیمپئن شپ میں سو میٹر فری سٹائل کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ویمنز دو سو میٹرز فری سٹائل فائنل مقابلے میں ہاف وے پوائنٹ کا فاصلہ 50.91 سکینڈ میں طے کر کے اعداد و شمار کی کتاب میں ردو بدل کیا۔ قبل ازیں لیبی ٹرکیٹ نے 2009میں 51.01سیکنڈمیں فاصلہ طے کرکے ریکارڈ بنایاتھا۔ کیٹ کیمبل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزید کئی ریکارڈ اپنے نام کرنے کی خواہشمند ہیں اوراس کیلئے بھرپورٹریننگ کرتی ہیں۔