فارمولا ون ٹیم کا بغیر ڈرائیور کارریس کا منصوبہ ناکام ہوگیا

پیر 30 نومبر 2015 13:21

فارمولا ون ٹیم کا بغیر ڈرائیور کارریس کا منصوبہ ناکام ہوگیا

میونخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء)مرسڈیز فارمولا ون ٹیم کے باس ٹوٹو وولف نے بغیر ڈرائیور کے کارریس کرانے کا آئیڈیا ڈراپ کردیا۔

(جاری ہے)

ٹوٹووولف نے گزشتہ روزمیڈیا کو بتایا کہ ہم نے بغیر ڈرائیور کے کارریس کیلئے گاڑی تیار کرلی ہے تاہم بغیر ڈرائیور کے ریس کی بھرپور مخالفت کے باعث ریس کرانے کی تجویز رد کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ وہ بھی اس بات کے حامی ہیں کہ بغیر ڈرائیور کے گاڑیوں کی ریس کو کھیل نہیں کہا جاسکتا اورریموٹ کنٹرول سے کار کو کنٹرول کرنے سے ڈرائیور کی مہارت تک نہیں پہنچا جاسکتا اس لیے اس ریس کا انعقاد اب ممکن نہیں رہا۔