میں نے ہمیشہ اعلی اور معیاری سٹیج ڈرامے پیش کئے ہیں ‘ ڈاکٹر اجمل ملک

پیر 30 نومبر 2015 13:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء ) اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اعلی اور معیاری سٹیج ڈرامے پیش کئے ہیں میں نے معیار کے معاملہ میں کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی کبھی کروں گا۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران ناز تھیٹر میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا کہ ہم لاہور میں سٹیج ڈراموں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ تھیٹر میں فحاشی سے پاک صاف ستھرے ڈرامے پیش کریں گے اب تک ہم اپنی اس کوشش میں کامیاب ہیں اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہمارے تھیٹر میں فیملیز کی بہت بڑی تعداد ڈرامہ دیکھنے آ رہی ہے۔