لاہور‘اعلیٰ حکام کی مداخلت کے بعد ایل ڈی اے اور کینئرڈ کالج کے درمیان زمین ایکوائر کرنے کے معاملے پر جاری ڈیڈ لاک ختم

پیر 30 نومبر 2015 13:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء)اعلیٰ حکام کی مداخلت کے بعد ایل ڈی اے اور کینئرڈ کالج کے درمیان زمین ایکوائر کرنے کے معاملے پر کئی ماہ سے جاری ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایل ڈی اے کو سگنل فری کوریڈور منصوبے کیلئے زمین دینے کی منظوری دیدی ۔سگنل فری کوریڈور منصوبے کے لئے ایل ڈی اے اور کنیئرڈ کالج کے درمیان رواں سال جولائی سے معاملہ ڈیڈ لاک کا شکار تھا اور کنیئرڈ کالج کی انتظامیہ کسی طور پر بھی زمین دینے کیلئے راضی نہیں تھی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام کی مداخلت کے بعد کالج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منصوبے کے لئے زمین دینے کی منظوری دیدی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت پی آئی سی چوک میں قائم فوڈ چین سے لے کر کینئرڈ کالج کے آخری دروازے تک تیس فٹ اندر کی جانب زمین ایکوائر کی جائے گی اور اسکے لئے ٹیپا نے پیمائش کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔ سکیورٹی کے تناظر میں پہلے کالج کے اندر دیوار تعمیر کی جائے گی جس کے بعد باہر والی دیوار کو گراکر اسے منصوبے میں شامل کر لیا جائے گا ۔ دوسرے فیز میں نہر سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی تک جبکہ اس کے بعد قرطبہ چوک سے لاہور کالج تک زمین ایکوائر کی جائے گی جس کے لئے قانونی معاملات مکمل کر لئے گئے ہیں۔