محترمہ بے نظیر بھٹو نے ساری سیاسی زندگی میں کشمیر یوں سے کمٹمنٹ نبھائی ‘چوہدری عبدالمجید

پیر 30 نومبر 2015 13:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کے یوم تاسیں کے موقع پروزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیرپر رکھی گئی پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے ساری سیاسی زندگی میں کشمیر یوں سے کمٹمنٹ نبھائی ۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ پیپلزپارٹی پاکستان کے معاشی وجمہوری استحکام ،عوامی حقوق کے تحفظ اور عوامی ترقی وخوشحالی کا نام ہے آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے پارٹی منشور کے مطابق آزادکشمیر کے عوام کی معاشی ترقی وخوشحالی کے لیے میگا پراجیکٹس دیئے جس سے پیشہ ور سیاستدانوں کی سیاست داؤ پر لگ گئی اور انہوں نے حکومت پر بے بنیاد الزامات کو اپنا پیشہ بنا لیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ پیپلزپارٹی عقیدے ونظریے کی سیاست پر یقین رکھتی ہے پیپلزپارٹی سے بے وفائی کرنے والے ساری عمر در بدر کی ٹھوکریں کھاتے رہیں گے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت الزامات کی سیاست کو عوام کی ترقی وخوشحالی کے ایجنڈے میں رکاوٹ نہیں بننے دے گی اور عوامی حقوق پر کبھی کمپرومائز نہیں کرے گی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ 2016کے انتخابات میں پیپلزپارٹی ایک بار پھر ٹریک ریکارڈ کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائے گی اور عوامی خوشحالی کے ایجنڈے کے تسلسل کو جاری رکھے گی-

متعلقہ عنوان :