پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن کل منایا جائے گا

پیر 30 نومبر 2015 13:47

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن یکم دسمبرمنگل کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد ایڈز جیسی مہلک مرض سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور و آگاہی پید اکرنا اور لوگوں کو معلومات فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے واک،سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے صحت کے ماہرین ایڈز جیسی مہلک مرض کی علامات اور اس سے بچاؤ کی تدابیر کے متعلق آگاہی دیں گے اس روز اخبارات معلوماتی فیچر شائع کریں گے جبکہ الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

۔ایڈز کا عالمی دن دنیا بھر میں پہلی مرتبہ 1987ء میں منایا گیا ۔ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اب تک لاکھوں افراد ایڈز کی بیماری سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ75لاکھ افراد (HIV) ایڈز سے متاثر ہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :