Live Updates

الیکشن کمیشن تماشا ہے، ملک شفاف انتخاباتکیلئے ترس گیا ہے،عمران خان

پیر 30 نومبر 2015 13:49

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ ملک شفاف الیکشن کیلئے ترس گیا ہے ،الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق صرف تحریک انصاف کیلئے بنایا جاتا ہے ،ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر دوسری پارٹیوں کو ہر ناجائز کام کرنے کیلئے اجازت دے دی گئی ہے الیکشن کمیشن صرف تماشے کا کردار ادا کررہا ہے،میرے پاس وزارت ہے اور نہ ہی انکم سپورٹ پروگرام کا کارڈ ہے ،سوائے منشور کے عوام کو کچھ دینے کو نہیں پھر بھی مجھ پر تین ایف آئی آر کاٹ دی گئیں ،جلسہ سے خطاب کرنا سب سے بڑا جمہوری عمل ہے رکاوٹ ڈالی گئی تو چوتھی ایف آئی آر بھی کٹوانے کو تیار ہوں۔

(جاری ہے)

پیر کے روز شہر اقتدار کی تاریخ پہلی مرتبہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں موہڑ نور سٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطو رچیئرمین پارٹی مجھ پر تین ایف آئی آر کاٹ دی گئی ہیں ،الیکشن کے دوران عوام کے سامنے اپنا منشور پیش کرنا سب سے بڑا جمہوری عمل ہے لیکن یہاں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے ہاتھ پاؤں باندھے دیئے ہیں،

وزیر اعظم نے بلدیاتی الیکشن کا سنتے ہی سب پہلے 40 ارب روپے کا پیکج کا اعلان کیا ،کیا نواز شریف پر ایف آئی آر کاٹی گئی؟43 ارب کا کسان پیکج دیا گیا کیا ایف آئی آر کاٹی گئی؟لودھراں میں جہانگیر کے حلقہ میں ڈھائی ارب کا پیکج کا اعلان کیا گیا ،کیا ایف آئی ار کاٹی گئی؟ایک آدمی نے 25,25 ووٹ کاسٹ کئے ،کیا ایف آئی آرکاٹی گئی؟عام انتخابات میں 35 فیصد فارم15 غائب تھے،کسی کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی؟این اے122 میں دھاندلی ہوئی کسی کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی؟کیا ایف آئی آر کاٹنے کیلئے صرف عمران خان رہ گیا ہے، میرے پاس کچھ دینے کے لئے نہیں پھر بھی جلسہ سے خطاب کرنے کے لئے روکا گیا ہے ،میرے پاس وزارت ہے اور نہ ہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کارڈ ہے ،عوام کو سوائے منشور کے دینے کے سوا اور کچھ بھی نہیں ہے پھر بھی میرے راستے میں رکاوٹیں ڈالیں گئیں،کیا الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق صرف تحریک انصاف کے لئے ہے،میرے اوپر بطور پارٹی چیئرمین 3 مرتبہ ایف آئی آر کاٹی گئیں ہیں کہ میں نے جلسہ سے خطاب کیوں کیا ہے حالانکہ یہ سب سے بڑا جمہوری عمل ہے ،میں چوتھی ایف آئی آر بھی کٹوانے کے لئے تیار ہوں،عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت میں الیکشن ہوا ہے وہاں عام آدمی پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے حکمران جماعت نے شکست تسلیم کر لی ہے وہاں صاف وشفاف الیکشن ہوا کسی کے خلاف ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی ،ہمارا ملک صاف وشفاف الیکشن کیلئے ترس گیا ہے ،الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہرہ کررہا ہے ،تحریک انصاف کے ہاتھ پاؤں باندھ کر دوسری جماعتوں کو ہر ناجائز کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات