اسلام آباد : عدالت جو فیصلہ کرے گی پیپلز پارٹی کو منظور ہو گا ، سینیٹر سعید غنی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2015 13:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 نومبر 2015 ء) : ڈاکٹر عاصم حسین کے اعترافی بیان پر اپنے ردٍ عمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو جس طرح گرفتار کیا گیا اس پر اعتراض تھا . ڈاکٹر عاصم حسین نے قانون کے مطابق اپنے جُرم کا اقبال کر لیا ہے تو پیپلز پارٹی کو کوئی اعتراض نہیں. سینیٹر سعید غنی نے مزید کہا کہ عدالت ڈاکٹر عاصم حسین سے متعلق جو بھی فیصلہ کرے گی پاکستان پیپلز پارٹی کو منظور ہو گا.

متعلقہ عنوان :