حکومت آزاد کشمیر بچوں کا مستقبل تاریک کر نے کے بجائے ان کے بہترین اور روشن مستقبل کے بارے میں سوچ بچار کرے‘محترمہ میمونہ شاہ

پیر 30 نومبر 2015 14:15

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) حکومت آزاد کشمیر بچوں کا مستقبل تاریک کر نے کے بجائے ان کے بہترین اور روشن مستقبل کے بارے میں سوچ بچار کرے میڈیکل کالجز میں اعلیٰ کار کردگی حاصل کر نے والی طلبات کے داخلوں کو جان بوجھ کر لٹکانا حکومتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے نامی نیشن بورڈ کی جانب سے پرمیشن لیٹر کے اجرا میں تاخیر برداشت نہیں کیا جا سکتی ٹال مٹول کا سلسلہ بند کیا جائے لیٹر میں تاخیر کے باعث بچیوں کی تعلیم میں فرق پڑے گا اور ان کی تعلیم متاثر ہو گئی پاکستان میں قائم میڈیکل کالجز میں داخلوں کی تاخیر کے باعث والدین شدید پریشان میرٹ پر بچیوں کی نامی نیٹ کر نے کے بعد لیٹر کے اجراء میں تاخیر سمجھ سے بالاتر اور تعلیم دشمنی کا ثبوت ہے اگر حکومت اور وزیر موصوف نے حالت نہ بدلی تو طلبات کا مستقبل تاریک ہو سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت آزاد کشمیر پر عائد ہو گئی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ شاہ نے میڈیا کے نمائیدوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم کے بغیر ترقی نہ ممکن ہے میڈیکل کالجز کی طلبات نے بڑی محنت سے حصہ لیا اور نامینیشن بورڈ کی جانب سے پرمیشن لیٹر کے اجرا ء میں تاخیر حکومتی نا اہلی اور بچیوں کے مستقبل سے کھیلنے کی گہری سازش ہے حکومت آزاد کشمیر خاموش تماشائی کا کردارادا کر رہی ہے بچیوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ برداشت نہیں کیا جائے گا مسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری میمونہ شاہ نے کہا کہ ہم اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدرخان سے اپیل کرتی ہے کہ وہ حکومتی نا اہلی کا از خود نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کو یکسو کروانے میں اپنا بھرپور کردارادا کریں اگر بچیوں کے داخلہ میں تاخیر ہوئی تو ان کی تعلیم میں فرق پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :