مظفرآباد اور گردونواح میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ پر لوگوں کا شدید احتجاج

عوام کا پیمانہ لبریز ہو گیا تو واپڈا اہلکاروں کو بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا‘پیر سید غلام مرتضی گیلانی

پیر 30 نومبر 2015 14:15

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنماؤں و سابق وزراء کرام پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی ،دیوان علی خان چغتائی ، شمیم علی ملک، راجہ ثاقب مجید ،سید صداقت حسین شاہ،میر عتیق الرحمان، سمعیہ ساجد، سید اظہر گیلانی ،عنصر پیر زادہ، خواجہ محمد شفیق ،شیخ مقصود احمد،سید یاسر نقوی، خالد گیلانی ،سجاد انور عباسی،ہارون آزاد، کوثر پروین ایڈووکیٹ ،افشاں سید ایڈووکیٹ ،شوکت عباسی ایڈووکیٹ ،میر رضوان الرحمان، سید غلام مصطفیٰ شاہ نقوی، عاصم نقوی، شیخ خورشید انور ،خواجہ نعمان و دیگر نے کہا کہ مظفرآباد اور گردونواح میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کر تے ہوئے کہا کہ عوام کا پیمانہ لبریز ہو گیا تو واپڈا اہلکاروں کو بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مظفرآباد کے عوام نے ملک بھر کو روشن رکھنے اور صفت کا پیہ رواں رکھنے کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اپنے ماحول میٹھے پانی کے چشموں اور کھیتوں کھلیانوں کی قربانیاں دینے والوں کے گھر بجلی سے محروم ہیں، بد ترین لوڈ شیڈنگ سے دارلحکومت کا کاروبار تباہ ہو گیا ہے، ہر ایک گھنٹے کے بعد لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ پنجاب کے دور افتادہ دیہاتوں میں بھی جاری نہیں مگر آزاد کشمیر کے دارلحکومت میں یہ ظلم جاری ہے انہوں نے کہا کہ اگر یہ ظلم بند نہ کیا گیا تو عوام راست اقدام کر نے پر مجبور ہونگی، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی نا اہل اپنا مقدمہ بڑے اداروں میں لڑنے میں ناکام ہو چکی ہے ،اس نہ اہلی کی سزا عوام کو بھگتنا پڑ رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :