ڈائریکٹر پنجاب فو ڈاتھارٹی عائشہ ممتاز کی کاروائی ، زائدالمیعاد سینڈوچ اورکیچپ ،مکھیوں کی بھرمار ،مضر صحت رائتہ، باسی سلاد اور صفائی کے ناقص انتظامات پر پنجاب یونیورسٹی کی کینٹین سیل کردی

پیر 30 نومبر 2015 14:18

ڈائریکٹر پنجاب فو ڈاتھارٹی عائشہ ممتاز کی کاروائی ، زائدالمیعاد سینڈوچ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) ڈائریکٹر پنجاب فو ڈاتھارٹی عائشہ ممتاز نے زائدالمیعاد سینڈوچ اورکیچپ ،مکھیوں کی بھرمار ،مضر صحت رائتہ، باسی سلاد اور صفائی کے ناقص انتظامات پر پنجاب یونیورسٹی کی کینٹین سیل کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز ،طلبا و طالبات کو کینٹین کی ناقص خوراک سے بچانے کیلئے پنجاب یونی ورسٹی پہنچیں جہاں انہوں نے شعبہ فائن آرٹس اور شعبہ فارمیسی کی کینٹین پر چھاپہ مارااور وہاں پر موجود زائدالمیعاد خوراکی شیاء جن میں کیچپ ،سینڈوچ اور دیگر چیزیں شامل تھیں برآمد ہونے پر کینٹین کو سیل کر دیا۔

کینٹین کی زبوں حالی کو نجی ٹی وی چینل پر بھی دکھایا گیا جہاں ہر طرف گندگی اور مکھیاں نظر آ رہی تھیں۔ڈائریکٹر فوڈ کے اس اقدام پر جہاں کینٹین انتظامیہ پریشان تھی وہاں طلبا و طالبات نے سکھ کا سانس لیااور فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کو سراہا۔(اح)

متعلقہ عنوان :