Live Updates

تحریک انصاف کا”ناکام حکومت ناکام پالیساں “کے نام سے25نکاتی ”حقائق نامہ “جاری

پیر 30 نومبر 2015 14:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے”ناکام حکومت ناکام پالیساں “کے نام سے وفاقی اورپنجاب حکومت کی مختلف شعبوں میں 25سے زائد حکومتی ناکامیوں پر ”حقائق نامہ “جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے ملک کو ”مسائلستان “بنادیا ہے ‘ کشکول توڑنے کا دعویٰ کر نیوالے حکمرانوں نے اپنے اڑھائی سالوں کے دوران 9ہزار7سو50ملین ڈالر کا قرضہ لیکر قوم کو مزید قر ضوں میں جھکڑ دیا ہے ‘وفاقی حکومت کے پاس ”وزیر خارجہ “ اور پنجاب میں آج تک ”وزیر صحت “ہی نہیں بنایا جاسکا “حکمرانوں کے تمام تر دعوؤں کے باوجودآج بھی تقریبا% 53 لوگ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر نے پر مجبور ہیں ‘پنجاب میں1کروڑ30لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں ‘18فیصد سکولوں میں بنیادی سہو لتیں بھی میسر نہیں ‘کسان کو بھی اسکی فصل کی اصل قیمت نہیں مل رہی ‘حکمران سیاسی تشہیر کے منصوبوں پر اربوں لگا رہے ہیں لیکن غر یب ہسپتالوں میں ادوایات نہ ملنے کی وجہ سے مر رہے ہیں ‘پنجاب میں لوگوں کے جان ومال محفوظ نہیں ‘آج بھی ملک میں بجلی اور گیس کی بدتر ین لوڈشیڈ نگ ہو رہی ہے ‘آج صرف تحر یک انصاف او ر پاکستان کی عوام ہی نہیں افواج پاکستان اور سپر یم کورٹ بھی حکومتی گورننس کو بہتر بنانے کی بات کر رہی ہے‘حکمرانوں کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ وہ ملک کو چلانے کے اہل نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

سوموارکے روز تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے ایک اعلامیہ کے ذریعے حقائق نامہ نامی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا رپورٹس سے حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق پاکستان میں سالانہ 300ارب سے زائد کی کر پشن ہو رہی ہے اور صرف واپڈہ میں ایک سال کے دوران اربوں روپے کی بجلی چور ی سامنے آئی ہے ‘ نندی پور پاور پر اجیکٹ ‘قائداعظم سولر ‘میٹرو جیسے منصوبے میں بدتر ین کر پشن ہوئی مگر کسی نے آج تک کر پشن کر نیوالوں کو نہیں پکڑا جسکی وجہ سے کر پٹ عناصر کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امن واما ن بہتر بنانے کا نعرہ لگانیوالے حکمران شفاف بلدیاتی انتخابات کر وانے اور اس دوران امن وامان کے قیام میں مکمل ناکام رہے ہیں ‘(ن) لیگ کی حکومت نے انتخابی مہم کے دوران اور اقتدار میں آنے کے بعد بے روگازری کیلئے بڑے بڑے دعوے کیا مگر آج حالات یہ ہیں کہ پاکستان میں45فیصد نوجوان بے روگاری کی وجہ سے ڈپریشن جیسے مر ض میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اقتدار میں آنے سے پہلے کشکول توڑنے کی بات کی لیکن (ن) لیگ نے اقتدار میںآ نے کے بعد روزانہ تقر یبا سوا2ارب کاقر ضہ لیا اور مجموعی طور پر 9ہزار7سو50ملین ڈالر کا قرضہ لیا ہے جسکی وجہ سے ہر پاکستانی 1لاکھ سے زائد روپے کا مقر وض ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا قوم کو سہانے خواب موجودہ نااہل حکمران دکھاتے رہے لیکن حکومت کے تمام تر دعوؤں کے باوجود آج بھی ملک میں 10سے12گھنٹے کی لوڈشیڈ نگ ہو رہی ہے اور موجودہ حکو مت نے اقتدار میں آنے کے بعد بجلی کا کوئی بھی ایسا منصوبہ بنایا ہے جو مکمل طور پر بجلی پیدا کر رہا ہے جسکی وجہ سے لوڈشیڈ نگ میں اضافے ہوتا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50فیصد سے زائد کمی ہوئی مگر حکمران نے اپنی نااہلی کو یہاں بھی ثابت کیا اور عوام کو اتنا ریلیف دینے میں ناکام رہے ہیں ۔ ؟چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب کے حکمران صوبے میں امن وامان کے قیام اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کی بات کرتے ہیں لیکن آج بھی پنجاب میں ماہانہ 3لاکھ جرائم ہو رہے‘بلدیاتی انتخابات کے دوران حکومت کے ناقص سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے تحر یک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کے20کارکنان قتل ہوئے ‘خواتین او ر بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پنجاب میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہے ہیں ‘قصور او ر حافظ آباد میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے سیکنڈ لزکے ذمہ داروں کو آ ج تک سزائیں نہیں ہوسکیں اور پنجاب میں زیادتی کا شکار ہونیوالی خواتین ملزموں کی عدم گر فتاریوں پرخودکشیاں کر رہے ہیں ‘ پنجاب میں آج بھی 53ہزار اشتہاری آزاد گھوم رہے اور پو لیس انکو پکڑ نے میں ناکام ہے۔

انہوں نے کہا پنجاب میں کسانوں ایک طرف جعلی ادوایات بنانے والے مافیا کا شکار ہیں تو دوسری طرف انکو گنے ‘گندم اور چاول کی اصل قیمت نہیں مل رہی جسکی وجہ سے کسان بھی بدحالی کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے سر کاری ملازمین کے ساتھ بھی حکمران کیے جانیوالے وعدوں پر عمل نہیں کر سکے جسکی وجہ سے سر کاری ملازمین کا احتجاج اور انکی ہڑ تالیں معمول بن چکیں ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :