لائن آف کنٹرول پردوران گشت بھارتی فوجی پھسلنے کے باعث کھائی میں گر کر ہلاک

پیر 30 نومبر 2015 14:26

نئی دہلی/ سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء ) لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوجی پھسل کرکھائی میں گرنے سے ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوج کا ایک اہلکار پھسل کر کھائی میں جاگر ا اور ہلاک ہوگیا۔ایک دفاعی ترجمان کے مطابق کنٹرول لائن کے تنگدار سیکٹر میں گشت کے دوران راجپوت رجمنت کا سپاہی سریندر پھسل کرکھائی میں جاگرا جسے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جارہا تھاکہ راستے میں دم توڑ گیا۔