بھارتی حکومت کا بی ایس ایف میں خواتین افسران کو بھرتی کرنے کا اعلان

پیر 30 نومبر 2015 14:28

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) بھارتی حکومت نے سرحدی سیکورٹی فورس(بی ایس ایف)میں 50 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین افسران کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا اس سلسلے میں خواتین افسران کے پہلے بیچ کی ٹریننگ آیندہ سال فروری میں شروع ہو جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابقسرحدی سکیور ٹی فورس(بی ایس ایف)نے اپنی 50 سالہ تاریخ میں پہلی بار خواتین کیلئے فورس میں بطور افسران شمولیت کے دروازے کھول دےئے ہیں۔

(جاری ہے)

بی ایس ایف میں خواتین افسران کے پہلے بیچ کی ٹریننگ آیندہ سال فروری میں شروع ہو جائے گی۔بھارتی تبت سرحدی پولیس نے حال ہی میں خواتین کو اپنی فورس میں افسر بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد بی ایس ایف نے بھی خواتین کو اپنی فورس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ خواتین افسران کی اسسٹنٹ کمانڈنٹ کے طور پر براہ راست بھرتی کی جائے گی اور ان کے پہلے بیچ کو مدھیہ پردیش کے گوالیارمیں واقع ٹیکن پور ااکیڈمی میں ٹریننگ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :