بھارتی لڑکے کیساتھ بدفعلی پر امریکی شہری کے خلاف مقدمہ

پیر 30 نومبر 2015 14:28

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) بھارتی پولیس نے ایک لڑکے کے ساتھ بدفعلی کرنے پر امریکی شہر ی کا 14 دن کا ریمانڈ حاصل کر لیا، امریکی شہری نے لڑکے کے ساتھ زیادتی ایک ہوٹل میں کی تھی،الزام ثابت ہو نے پر امریکی شہری کو جرمانے کے علاوہ کم از کم سات برس کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق جس امریکی کو کولکتہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس کی عمر اکاون برس ہے۔

بھارتی عدالت کے سیشن جج نے پولیس کی جانب سے امریکی شہری کے چودہ دن کے ریمانڈ کی درخواست منظور کر لی ہے۔ پولیس نے یہ مقدمہ بچوں کی حفاظت اور جنسی جرائم کے قوانین کی روشنی میں درج کیا ہے۔کولکتہ پولیس کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیباشس دھر نے بتایا کہ جس امریکی شہری کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے، اب اسے اگلے چودہ دن تک عدالتی ریمانڈ پر پولیس حراست میں رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

کولکتہ کے چیف پراسیکیوٹر نے بھی عدالتی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے مبینہ ملزم کے لیے ریمانڈ حاصل کرنے کی تصدیق کی ہے۔ادھر کولکتہ میں امریکی قونصل خانے کے اہلکار اِس واقعے پر کوئی ردِ عمل ظاہر کرنے کیلئیمیڈیا کو دستیاب نہیں تھے۔امریکی شہری کو ہوٹل کی جانب سے پولیس میں درج شکایت پر گرفتار کیا گیا۔الزام ثابت ہو گیا تو امریکی شہری کو جرمانے کے علاوہ کم از کم سات برس کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :