اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری،مزید 2فلسطینی شہید

پیر 30 نومبر 2015 14:30

یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) فلسطین میں اسرائیلی مظالم رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے،اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو شہید کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان ایمن سمیع کو گولیاں مار کر شہید کیا ، فلسطینی وزارت صحت نے ایمن سمیع کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں تین فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فورسز نے ایک فلسطینی کو حملہ آور قرار دے کر گولی مار کر شہید کر دیا۔ 38 سالہ فلسطینی کو بیت المقدس کے دمشق گیٹ پر فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔ حالیہ تنازع میں اسرائیل نے ایک سو تین فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔دوسری طرف اسرائیل نے فلسطین کے تنازع پر یورپی یونین کے کردار کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ، یہ فیصلہ یورپی یونین کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں تیار کردہ اسرائیلی مصنوعات پر پابندی کے بعد کیا گیا۔حالیہ اسرا ئیل فلسطین تنازع میں اب تک 103 فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔اسرائیل نے ایک بار پھر فلسطین کا ریڈیو اسٹیشن بھی بند کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :