لاہور ہائیکورٹ کا ٹرانسفر زورد ار دھماکے سے پھٹ پڑا،،،عدالت عالیہ میں دھماکہ ہونے سے سائلین خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے،،،دھکماے سے پھٹنے والے ٹرانسفارمر سے لیک ہونے والے تیل شہری اپنی بوتلوں میں بھرتے رہے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 14:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے ٹرانسفارمرزور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور ٹرانسفارمر سے تیل لیک ہونا شروع ہو گیا۔زور دار دھماکے سے موقع پر موجود سائلین اور وکلاءخوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے۔

(جاری ہے)

لیک ہونے والے ٹرانسفارمر سے بار کا عملہ تیل کی بوتلیں بھرتا دکھائی دیا۔ٹرانسفارمر کے دھماکے سے بجلی کا نظام معطل ہونے سے عدالتی امور اور عدالت عالیہ کے دفاتر میں کام رک گیا جس سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اطلاع ملنے پر لیسکو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے فوری طور پر ٹرانسفارمر کو تبدیل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :