پی سی بی افسران کے بعد قومی سلیکٹرز نے غیرملکی دورے کا موقع ڈھونڈ لیا

پیر 30 نومبر 2015 14:38

پی سی بی افسران کے بعد قومی سلیکٹرز نے غیرملکی دورے کا موقع ڈھونڈ لیا

شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 30نومبر- 2015ء) پی س بی حکام بیرون ملک جانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ہیں اور ان کی دیکھا دیکھی اب قومی سلیکشن کمیٹی کو بھی بیرون ملک جاکر ٹیم منتخب کرنے کا خیال آگیا ہے اور چیف سلیکٹر ہارون رشید اور ان کے ساتھی سلیکٹرز اظہر خان، سلیم جعفر اور کبیر خان نے بھی دبئی آنے کا موقع ڈھونڈ ہی لیا ہے ۔

(جاری ہے)

قومی سلیکٹرز آئندہ ہفتے دبئی میں جمع ہو کر نیوزی لینڈ کے دورے کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا انتخاب کریں گے جس پر پی سی بی کو لاکھوں روپے کے اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے ۔ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ سے میڈیا ڈپارٹمنٹ کا جنرل منیجر مستقل طور پر ٹیم کیساتھ بیرون ملک میڈیا منیجر کی ذمہ داریاں نبھائے گا ۔ چیف سلیکٹر ہارون رشید ساتھی سلیکٹرز کے ساتھ پانچ دسمبرکو دبئی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ نیوزی لینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ٹیم منتخب کریں گے ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی 15 جنوری کو کھیلا جائے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے شاہد آفریدی بھی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے بعد دبئی آئیں گے اور انگلینڈ لائنز کے خلاف ایک ، دو میچ کھیلیں گے ۔