علامہ اقبال ایئرپورٹ پر اے ایس ایف حکام نے سری لنکا جانیوالی خاتون مسافر سے450گرام ہیروئن برآمد کرلی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 14:42

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر اے ایس ایف حکام نے سری لنکا جانیوالی خاتون مسافر سے450گرام ہیروئن برآمد کرلی، ملزمہ کو انٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اے ایس ایف حکام کے مطابق ملزمہ شبانہ غیر ملکی ایئرلائنزکی پرواز کے ذریعے سری لنکاکے شہرکولمبوجارہی تھی،تلاشی کے دوران اس سے450گرام ہیروئن برآمد ہوگئی۔ابتدائی تفتیش کے بعدملزمہ کو انٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا،ملزمہ کے گروہ کاسراغ لگانیکی کوشش کی جا رہی ہے،مزید انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :