ڈاکٹرعاصم نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات قبول کرلئے‘اقبالی بیان عدالت میں جمع

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 14:42

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) ڈاکٹر عاصم حسین کو سٹی کورٹ میں پیش کردیاگیاجبکہ انہوں نے اپنا اقبالی بیان عدالت میں جمع کرادیا۔تفتیشی افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو قبول کرلیاہے۔ڈاکٹر عاصم پر اپنے ہسپتال دہشتگردوں کے علاج اور انکی معاونت کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم نے نہ صرف دہشتگردوں کا علاج کیا بلکہ انہیں ڈسکاوٴنٹ بھی دیا گیا۔

ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب میں بھی مقدمہ درج ہے ۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے 5ارب روپے کی کرپشن کی اور مختلف اداروں کی 430ایکٹراراضی اپنے نام کرائی تھی۔بعدازاں ڈاکٹر عاصم کو سندھ ہائیکورٹ میں اے ٹی سی جج کے سامنے پیش کردیاگیا۔انکی پیشی کے موقع پر تاج حیدرسمیت پیپلزپارٹی کے متعدد رہنما بھی عدالت میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :