بھولا گجر قتل کیس :تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت پیش کردی‘رانا ثناء اللہ کو کلین چٹ دیدی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 14:49

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) بھولا گجر قتل کیس کی تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔نوید کمانڈو کے الزامات ثابت نہیں ہوسکے ۔

(جاری ہے)

وزیرقانون سمیت 21افراد کے بیانات قلمبند کر دیئے گئے ہیں۔تفتیشی رپورٹ میں رانا ثناء اللہ کو کلین چٹ دے دی گئی۔یاد رہے کہ نوید کمانڈو نے بیان دیا تھا کہ انہوں نے بھولا گجر کو رانا ثناء اللہ کے کہنے پر قتل کیا۔مفصل رپورٹ بعدمیں عدالت میں پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :