حکومت پنجاب نے متعلقہ محکموں کوتین سال سے تعینات ملازمین کوٹرانسفرکرنے کی ہدایات جاری کردی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 14:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام محکموں میں تین سال سے ایک جگہ تعینات ملازمین کو تبدیل کرنے کیلئے تمام محکموں کو ہدایات جاری کردی ہیں ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں محکمہ ایجوکیشن میں تبادلوں کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے اسی طرح تمام محکموں سے تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں جن میں ڈاکٹرز‘ محکمہ تعلیم کے افسران و اہلکار سمیت دیگر محکموں کے ملازمین بھی شامل ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ تین سال سے ایک ہی جگہ تعینات تمام محکموں کے ملازمین کو فوری طور پر تبدیل کردیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :