آل پاکستان سولہویں مدر آف دی سٹی ایوارڈ برائے 2015ء کی تقریب کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 14:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) آل پاکستان سولہویں مدر آف دی سٹی ایوارڈ برائے 2015ء کی تقریب پی ایم اے ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان بھر سے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمت سرانجام دینے والی شخصیات کو مدر آف دی سٹی ایوارڈ سے نوازا گیا تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی تھے اس تقریب میں طالبعلموں سوشل ورکرز‘ ڈاکٹرز‘ وکلاء‘ پولیس افسران‘ واپڈا ملازمین ‘ صحافیوں اور سپورٹس مین ‘ فوٹو گرافرز‘ اساتذہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایوارڈ دیئے گئے سرگودھا ڈویژن میں سیاسی سماجی شخصیت شاہین احسان مغل کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا ان کو ایوارڈ تقریب میں دیا گیا ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا کہ سرگودھا ڈویژن میں شاہین احسان مغل غیر متنازعہ شخصیت ہیں جنہوں نے ملی یکجہتی ‘ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور ڈویژن بھر میں امن کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے نمایاں خدمات انجام دی ہیں انہیں یہ ایوارڈ ملنا ان کا حق تھا مدر آف دی سٹی ایوارڈ میں جہاں دیگر اہم شخصیات کو ان کی خدمات کے صلہ میں ایوارڈ دیا گیا وہاں پر شاہین احسان مغل کو ایوارڈ دینا مذکورہ ایوارڈ دینے والی تنظیم کے حسن انتخاب پر انہیں بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ہر شہری اپنے طور پر ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے شاہین احسان مغل کی تقلید کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریگا۔

متعلقہ عنوان :