حکومت ہر ماہ پٹرول کی مد میں 5 ارب کی ڈکیتی کررہی ہے، ممتاز اختر کاہلوں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 14:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء)حکومت ہر ماہ پٹرول کی مد میں قوم سے 5 ارب سے زائد کی ڈکیتی کررہی ہے دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہورہی ہیں مگر موجودہ حکمران عوام کے پسینے کی کمائی لوٹنے میں لگے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سٹی آرگنائزر و سینئر راہنما الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے دکھ درد کا رونا رونے والے حکمران کسی بھی مد میں غریبوں کو ریلیف دینے کیلئے تیار نہیں اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوائی جس پر موجودہ حکمرانوں نے مثبت جواب نہیں دیا الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور توانائی بحران پر قابو پانے کے دعویدار حکمران بتائیں کہ اڑھائی سال میں عوام کو کیا ریلیف دیا گیا انہوں نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں پاکستان تحریک انصاف بڑی قوت کے طور پر سامنے آئیگی اور جو لوگ پی ٹی آئی کیخلاف سازشیں کررہے ہیں انہیں منہ کی کھانی پڑیگی۔