کچہری پھاٹک پر تعمیر ہونیوالا پل حادثات کا باعث بننے لگا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 14:51

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء)کچہری پھاٹک پل پر تعمیر ہونیوالا اندھا پل حادثات کا موجب بننے لگا، پل کے دونوں اطراف سڑک کے درمیان میں بنائے گئے ڈیوائیڈر اور پل پر تعمیر ہونیوالی حفاظتی دیوار اونچی نہ ہونے سے پل انتہائی خطرناک ہے گزشتہ رات بھی توپ چوک میں سڑک کے درمیان پل اترتے ہی بنائے گئے ڈیوائیڈر میں موٹر سائیکل سوار ٹکرا کر زخمی ہوا اسی طرح پل پر سڑک ان بیلنس ہونے سے پل جلد ہی ناکارہ ہوجائیگا اسی طرح پل کے نیچے بنائی جانیوالی بے ہنگم سڑکیں بھی متعلقہ محکمے کی عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے پل پر لائٹنگ نہ ہونے اور اس کی اترائی‘ چڑھائی خطرناک ہونے کے باعث حادثات میں بے پناہ اضافہ ہوگا انتظامیہ کو فوری طور پر پل کے نقائص دور کرکے لوگوں کو حادثات سے بچانا چاہیئے۔