محکمہ صحت نے مستحق مریضوں کیلئے الگ کاؤنٹر قائم کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 14:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء)مستحق مریضوں کیلئے ضلع اور تحصیل کی سطح پر سرکاری ہسپتالوں میں الگ کاؤنٹر قائم کرنے کیلئے محکمہ صحت نے اقدامات شروع کردیئے ہیں جہاں پر مستحق اور معذور افراد کو اپنا بیت المال یا زکوة کا کارڈ دیکھا کر ترجیح بنیادوں پر پرچی دی جائیگی اور انہیں علاج معالجہ کی بہتر سہولت فراہم کی جائیگی محکمہ صحت نے اس ضمن میں اقدامات شروع کردیئے ہیں جس کیلئے ضلع‘ ڈویژن‘ تحصیل ہسپتالوں میں ایم ایس صاحبان کو الگ کاؤنٹر قائم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔