حکومت نے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کیلئے جگہ طلب کرلی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 14:53

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 نومبر۔2015ء)حکومت نے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کیلئے سرگودھا میں جگہ طلب کرلی ہے حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام کی منظوری دیدی ہے اس سلسلہ میں فارماسسٹ کو ڈرگ انسپکٹر بھرتی کیا جائیگا جو پبلک سروس کمیشن سے میرٹ پر بھرتی ہونگے حکومت پنجاب نے سرگودھا اور ساہیوال میں ترجیح بنیادوں پر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے جس کا مقصد ادویات کے تجزیے اور دیگر اقدامات کرنے میں مدد ملے گی۔