سی ڈی اے نے میٹروپولیٹن کارپوریشن میں جانیوالے 9ہزار ملازمین کی فہرستوں کو حتمی شکل دیدی

پیر 30 نومبر 2015 15:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) سی ڈی اے نے بلدیاتی انتخابات کے بعد بننے والی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں جانیوالے اپنے 9ہزار ملازمین کی فہرستوں کو حتمی شکل دیدی جبکہ جزوی طور پر تحیل ہونیوالے ڈیڑھ درجن شعبہ جات کے ملازمین کی سکروٹنی کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے کی انتظامیہ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے بعد معرض وجود میں آنیوالی کارپوریشن کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے ڈائریکٹوریٹ آف واٹر منیجمنٹ ،ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن ،ریونیو ، بلڈنگ کنٹرول ، ہیلتھ کے شعبوں ، ڈی اے کیپٹل ہاسپٹل سمیت دیگر تین درجن ڈائریکٹوریٹس کے 9000 ملازمین کی فہرست کیبنٹ ڈویژن کو ارسال کی گئی ہیں جبکہ جزوی طور پر تحلیل ہونیوالے ڈیڑھ درجن شعبہ جات کے ملازمین کی سکروٹی کا سلسلہ جاری ہے ، سی ڈی اے ملازمین کی پنشن تنخواہوں سمیت دیگر اثاثہ جات کی تقسیم کا مرحلہ بلدیاتی انتخابات کے بعد میئر اور دیگر سٹیٹ ہولڈرز کی مشاورت سے طے کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح ہے کہ اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی آمدن کا بڑا ذریعہ ٹیکس وصول پر ہوگا جس کے لئے قوی امکان ہے کہ کارپوریشن پانی کے چارجز ، پراپرٹی ٹیکس ، سینی ٹیشن چارجز سمیت دیگر مدوں میں اپنے محاصل میں اضافہ کے حوالے سے اہداف کرنے کی کوشش کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :