وزارت داخلہ نے ایان علی کا نام ای سی ایل میں ہونے بارے متعلقہ اداروں کوآگاہ کردیا

پیر 30 نومبر 2015 15:01

وزارت داخلہ نے ایان علی کا نام ای سی ایل میں ہونے بارے متعلقہ اداروں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) وفاقی وزارت داخلہ نے منی لانڈرنگ کیس میں زیرعتاب معروف پاکستانی ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ہونے سے متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پائسز ہیڈ کوارٹرز ، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ، پنجاب ، سندھ ، بلوچستان اور خیبرپختو نخواہ کے چیف سیکرٹریز کو تحریری مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ایان علی کے حوالے سے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ، اور تمام ایئرپورٹس سمیت دیگر روٹس پر کڑی نگرانی رکھی جائے ۔

ذرائع نے بتایا کہ مراسلے میں مزید لکھا ہے کہ ایف بی آئی کی جانب سے منی لانڈرنگ چارجز کے پیش نظر سفارشات کی روشنی میں ایان علی ولد محمد حفیظ،پاسپورٹ نمبر AA1109503 رہائش فلیٹ نمبر 804 ، کریک وسٹاڈی ایچ اے فیزVIII کراچی کا نام انڈر سیکشن ٹو بی کے تحت ایگزٹ فرام پاکستان کنٹرول آرڈیننس 1981ء ہمراہ پیرا نمبر تھری ای سی ایل پالیسی2015ء جو 16ستمبر 2015ء کو نوٹیفائی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا ہے اس لئے ایئرپورٹس سمیت دیگر روٹس پر کڑی نظر رکھی جائے ۔

متعلقہ عنوان :