اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ مکمل ریکارڈ فراہم کیا جائے ؛وزیر اعظم کی پلاننگ کمیشن کو ہدایت

پیر 30 نومبر 2015 15:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے پلاننگ کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے خصوصاً اس کے مغربی راستے کے حوالے سے مکمل ریکارڈ فراہم کرے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے فنڈز کے اختصاص کے حوالے سے اٹھنے والے اعتراضات کے بعد سامنے آئی ہے جس سے چھوٹے صوبے میں احساس محرومی اجاگر ہوا ہے اور اس میں خصوصاً کے پی کے اور بلوچستان کا پشتون بیلٹ شامل ہے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ مغربی روٹ سی پی ای سی کا حصہ ہے تاہم حقیقتاً یہ سنگل روڈ تھا اور یہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے فنڈز سے تعمیر ہو رہا تھا تاہم سیاسی جماعتیں زور دے رہی ہیں کہ وہ مغربی راستے کو ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کریں اور مختلف راستوں میں پروجکٹس کو برابر کی بنیاد پر تقسیم کرے ۔

واضح رہے کہ خورشید شاہ سمیت کئی اپوزیشن رہنما پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کے مغربی روٹ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :