جڑواں شہروں میں بعض سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی کامیابی اور ناکامی سے متعلق کروڑوں روپے کی سٹے بازی کا انکشاف

ہوا ہے امیدواروں کی کامیابی یا ناکامی کے حوالے بک میکروں نے دو روپے ، اڑھائی روپے اور پانچ روپے تک ریٹ جاری کردیے

پیر 30 نومبر 2015 15:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء)جڑواں شہروں میں بعض سیاسی جماعتوں کے بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کی کامیابی اور ناکامی کے حوالے سے کروڑوں روپے کی سٹے بازی کا انکشاف ہوا ہے امیدواروں کی کامیابی یا ناکامی کے حوالے بک میکروں نے دو روپے ، اڑھائی روپے اور پانچ روپے تک ریٹ جاری کردیے ہیں۔سٹہ لگوانے والے سیاسی اور انتخابی تجربہ رکھنے والوں سے بھی اس ضمن میں باقاعدہ معلومات بھی ھاصل کی گئیں ۔

(جاری ہے)

جڑواں شہروں میں بعض سیاسی جماعتوں کے الیکشن بورڈز تک رسائی رکھنے والے سٹہ بازوں نے اس مرتبہ کرکٹ میچ کی طرح الیکشن میچ میں بھی اپنے کاروبار کو خوب چمکایاہے ، بلدیاتی امیدواروں کو سیاسی جماعتوں کی جانب سے پارٹی ٹکٹ کے اجرا کے بعد اب سٹے کا دوسرا مرحلہ شروع ہوا اور امیدواروں کی کامیابی یا ناکامی کے حوالے بک میکروں نے دو روپے ، اڑھائی روپے اور پانچ روپے تک ریٹ جاری کردیے ہیں۔سٹہ لگوانے والے سیاسی اور انتخابی تجربہ رکھنے والوں سے بھی اس ضمن میں باقاعدہ معلومات حاصل کی ہیں تاکہ وہ اپنے من پسند افراد کو خفیہ طورپرآگاہ کرسکیں۔