راولپنڈی کے تین بڑے کالجزمیں پرنسپلز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن دسمبر کے پہلے ہفتے جاری ہوگا

پیر 30 نومبر 2015 15:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء)مستقل پرنسپل سے محروم راولپنڈی کے تین بڑے بوائزکالجوں میں پرنسپلز کی تعینات کا نوٹیفیکیشن دسمبر کے پہلے ہفتے جاری کیا جائیگا ،گورڈن ، اصغرمال اور خیابان سرسد کالج میں مستقل پرنسپلز کی تعیناتی کیلئے انٹرویو پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مستقل پرنسپلز سے محروم کالجوں گورڈن ، اصغر مال اور خیابان جن کا راولپنڈی کے سب سے بڑے کالجوں میں ہوتا ہے ، تین سینئر پروفیسرز کے پینل کے انٹرویو مکمل ہو چکے ہیں یہ انٹرویوز سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن عرفان الہٰی نے لاہور میں لئے تھے ، اس میں عارضی تعینات پروفیسر محمد علی بھٹی ، محمد اسلم جاوید اور خوشی محمود شامل تھے ،پوسٹ گریجویٹ اصغر مال کالج کیلئے عبدالکبیر محسن، پروفیسر الطاف احمد ، پروفیسر مسعود الرحمن جبکہ ڈگری کالج خیابان سرسید کے پرنسپل کے لئے پروفیسر شفیق ڈار، نعمت اللہ ہاشمی ، ڈاکٹر نذر سے بھی انٹرویو لئے گئے ۔

پرنسپلز کی تعینات کی دوڑ میں مذکورہ تمام پروفیسرز شامل ہیں اور ان میں کامیاب ہونیوالے امیدواروں کی تعینات کا نوٹیفیکیشن دسمبر کے رواں ہفتے جاری کیا جائے گا۔