آسٹریلیا 2016ء میں دو ڈے نائٹ ٹیسٹ کرانیکا خواہاں،دنیا بھر کے شائقین نے بھی بھرپور دلچسپی ظاہر کردی

پیر 30 نومبر 2015 15:08

آسٹریلیا 2016ء میں دو ڈے نائٹ ٹیسٹ کرانیکا خواہاں،دنیا بھر کے شائقین ..

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء)ایڈیلیڈ میں تاریخ ساز ڈے نائٹ ٹیسٹ غیر معمولی طور پر کامیاب رہا۔کرکٹ آسٹریلیا اگلے سال پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف دو فلڈ لائٹ ٹیسٹ کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ایڈیلیڈ اوول میں میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ کی ایک سواڑتیس سالہ تاریخ کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ غیرمعمولی کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

گلابی بال سے بولرز بیٹسمینوں پر حاوی رہے اور تین دن میں سینتیس وکٹیں گریں۔ایڈیلیڈ میں بائیس سال بعد کوئی سنچری نہ بن سکی۔تین دن میں ریکارڈ ایک لاکھ تئیس ہزارسات سوچھتیس تماشائیوں نے گراونڈ میں آکر میچ دیکھا۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں اور کھلاڑیوں نے بھی پنک بال سے ٹیسٹ کو دلچسپ اور اچھا تجربہ قراردیا۔

(جاری ہے)

اسی کامیابی کو دیکھتے ہوئیکرکٹ آسٹریلیا اگلے سیزن میں دو ڈے نائٹ ٹیسٹ کی منصوبہ بندی کررہاہے۔

سی اے کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ تاریخ کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ توقعات سے بڑھ کر کامیاب ثابت ہوا۔کثیرتعداد میں پرستار میدان میں آئے۔دنیا بھر کے شائقین نے بھی بھرپور دلچسپی ظاہرکی۔اگلے سال پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آسٹریلیا کا دورہ کریں گی۔دونوں کے شیڈول میں ایک ایک فلڈ لائٹ ٹیسٹ شامل کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایڈیلیڈ کے علاوہ برسبین میں بھی ڈے نائٹ ٹیسٹ کرایا جاسکتا ہے۔