قومی ٹی20 ٹیم کی ناقص کاکردگی نے چیف سلیکٹر ہارون رشید کی پریشانی بڑھا دی

قومی ٹیم کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں کم بیک کرنے کے لیے بیٹنگ ،باوٴلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کر نا ہوگا ، ہارون الرشید

پیر 30 نومبر 2015 15:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) قومی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں خراب کاکردگی نے چیف سلیکٹر ہارون رشید کی پریشانی بڑھا دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر ہارون رشیدکا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں کم بیک کرنے کے لیے بیٹنگ ،باوٴلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کر نا ہوگا کیوں کہ دونوں میچز میں فیلڈرز نے اہم مواقع پر کیچز ڈراپ کیے ہیں اور بلے بازوں نے غیر ذمہ درانہ شاٹس کھیل کر وکٹیں گنوائی ہیں جب کہ باوٴلرز نے بھی توقعات سے زیادہ رنز کھائے ہیں۔

ایک سوال پر ہارون رشید کاکہنا تھا کہ کپتان شاہد آفریدی فارم میں واپس آرہے ہیں جو خوش آئند بات ہے جب کہ رواں سیریز میں اپنا انٹر نیشنل ڈیبیو کرنے والے 39سالہ رفعت اللہ مہمند اگر چہ اب تک بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں لیکن انہیں توقع ہے کہ وہ آ ج کے میچ میں عمدہ پرفار م کر یں گے۔

متعلقہ عنوان :