جہلم میں کم عمر اور بغیر لائنس رکشہ ڈرائیوروں کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے

پیر 30 نومبر 2015 15:13

جہلم ۔ 30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) کم عمر اور بغیر لائنس رکشہ ڈرائیوروں کی بھر مار ، آئے روز حادثات تفصیلات کیمطابق کم عمر اور بغیر لائنس کے رکشہ ڈرائیوروں کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے جبکہ موٹر وے پولیس صرف اپنا ٹارگٹ پورا کرنے میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

دوران ڈیوٹی اہلکار ہوٹلوں پر چائے پی کر وقت گزار دیتے ہیں بالخصوص سکولوں میں چھٹی کے وقت کم عمر ڈرائیوروں کی وجہ سے روزانہ کوئی نہ کوئی بچہ رکشہ کے ساتھ زخمی ہو رہا ہے ۔

عوامی حلقوں نے ڈی ایس پی موٹر وے سے اپیل کی ہے کہ وہ جہلم،دینہ،سوہاوہ شہرکے نو عمر اور بغیر لائسنس رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے نہ صرف ان کا چالان کریں بلکہ آئندہ بھی ان کو روڈز پر آنے سے روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں