پشاورہائیکورٹ نے احتساب کمیشن کی تشکیل کے خلاف فیصلہ محفوظ کرلیا

پیر 30 نومبر 2015 15:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء ) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے احتساب کمیشن کی تشکیل کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مظہرعالم کی سربراہی میں لارجر بنچ نے احتساب کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ احتساب سے متعلق وفاق کا قانون موجود ہے اس لئے صوبائی قانون کی اہمیت نہیں رہتی جب کہ نیب آرڈیننس اور احتساب کمیشن ایکٹ متصادم نہیں۔

سماعت کے دوران لارجر بنچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد احتساب کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے تشکیل دیا گیا احتساب کمیشن کرپشن میں ملوث سابق اور موجودہ وزرا کے خلاف انکوائری کررہا ہے۔