لاہور پولیس نے شہر بھر میں سرچ آپریشن کے دوران 20 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

پیر 30 نومبر 2015 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے شہر بھر میں سرچ آپریشن کے دوران 20 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رات اور صبح کے اوقات میں لاہور کے تمام چھ ڈویژن کی پولیس نے شہر بھر میں سرچ آپریشن کیا اور متعدد مقامات پر افراد کی شناختی دستاویزات چیک کی گئیں۔ پولیس حکام کو شناختی دستاویزات فراہم نہ کر سکنے والے 20 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر کی جانے والی مجالس اور جلوسوں کو پر امن بنا نا ہے۔

متعلقہ عنوان :