رائے ونڈ ‘ نائٹ کوچ حادثے کے 8 گھنٹے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت بحال کردی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 15:31

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) رائے ونڈ کے قریب نائٹ کوچ حادثے کے 8 گھنٹے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت بحال کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کی کنٹینر اور کوچ سے ٹکر کے نتیجے میں ٹرین کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تھیں جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے اور دس سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ‘ ٹرین لاہور سے کراچی جا رہی تھی بھچوکی پھاٹک پر ٹرالر اچانک کراچی جانیوالی نائٹ کوچ کی زد میں آ گیا تھاریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ پیش آنے کا سبب ٹرین کی آمد کے وقت پھاٹک کا کھلا ہونا تھا۔

ٹرین کی آمد کے وقت پھاٹک کا کھلا ہونا یقیناً ایک بڑی غفلت تھی تاہم تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس غفلت کا ذمہ دار کون ہے۔ حادثے کے بعد کراچی سے لاہور آنے والی ٹرینوں کے روٹس تبدیل کر دئیے گئے‘ خیبر میل جو کراچی سے آ رہی تھی اسے پتوکی روک دیا گیا ‘ریلوے حکام نے حادثے کے 8 گھنٹے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت بحال کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :