سیکرٹری الیکشن کمیشن کااسلام آباد کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ ‘ انتظامات کا جائزہ لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 15:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت شروع ہو تے ہی سیکرٹری الیکشن کمیشن جی 6میں قائم پولنگ اسٹیشن پہنچے۔ انہوں نے پولنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور عملے سے اس بارے میں تفصیلات معلوم کیں، صحافیوں سے گفتگو میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا ووٹرز کو ہرطرح کی سہولت دینے کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :