داعش نے پچھلے6ماہ کے دوران3591افرادکو موت کے گھاٹ اتارا‘رپورٹ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 15:32

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) داعش نے جون سے ابتک شام میں3591سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ہلاک شدگان میں 2000 کے قریب عام شہری بھی شامل ہیں،77 کم سن بھی داعش کا نشانہ بنے‘برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گذشتہ سال جون میں خلافت کے اعلان سے ابتک داعش نے شام کے زیر قبضہ علاقوں میں 3591 افراد کو قتل کیا، جن میں1945عام شہری تھے، ہلاک شدگان میں 103 اور77 کم سن بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

داعش نے اس عرصے کے دوران مخالف باغی گروپوں کے247 جنگجووٴں اور سرکاری فوج کے975 اہلکاروں کو بھی ہلاک کیا، داعش نے جاسوسی اور منحرف ہونے کے الزامات میں اپنے 415 جنگجووٴں کو بھی موت کے گھاٹ اتارا۔گذشتہ ماہ بھی شام میں داعش نے 53 افراد کو قتل کردیا تھا، ان میں سے35 عام شہری بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :