داوٴد فاونڈیشن کی دستاویزی فلمیں ڈائیوو کی بسوں میں بھی دکھائی جائیں گی

پیر 30 نومبر 2015 16:19

کراچی((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) ڈائیوو ایکسپریس بس سروس کے ذریعے سفر کرنے والے مسافراب ملک کے مختلف حصوں میں دوارن سفر پاکستان کے خوبصورت ورثے کے بارے میں انتہائی اعلیٰ معیار کی فلمیں دیکھ سکیں گے۔ ٹرانسپورٹیشن کمپنی نے دی داوٴد فاوٴنڈیشن کی ’نیچر سیریز‘ دستاویزی فلموں کو اپنے انٹرٹینمنٹ آپشنز میں شامل کر لیا ہے جو 324بسوں میں سے ہر ایک میں دستیاب ہیں۔

ٹی ڈی ایف کی دستاویزی فلمیں پاکستان کے دو مشہور پارکوں مارگلہ ہلز اور چترال گو ل پارک کے تحفظ کے مسائل کے بارے میں ہیں۔قومی پارکوں کا تحفظ قدرتی طور پر مقامی آبادی کے روزگار سے جڑا ہو اہے جس کے لیے وہ ان پارکوں پر انحصار کرتے ہیں۔ ٹی ڈی ایف ان دستاویزی فلموں کو لوگوں میں ملک کے قدرتی ورثے کے تحفظ کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے جنہیں موسمیاتی تبدیلی اور دیگرعوامل کے باعث اس وقت شدید خطرات لاحق ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائیوو پاکستان ایکسپریس بس سروس لمٹیڈ کے صدر،چینگ جن پارک کا کہنا ہے، ”ہمیں اس بات پر ہمیشہ فخر رہا ہے کہ ہم اپنے مسافروں کو دوران سفر تفریح اور معلومات فراہم کررہے ہیں۔ تاہم ’نیچر سیرز‘ کی یہ دستاویزی فلمیں شاید ہمارے مینو کا سب سے اہم آئٹم ہیں کیوں کہ ماحولیات کے بارے میں آگاہی کی اہمیت پر اب تک زیادہ زور نہیں دیا گیا ہے۔

ہمیں خوشی ہے کہ ہم اس موضوع پر آگاہی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔“اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دی داوٴد فاوٴنڈیشن کی سی ای او سبرینہ داوٴد نے کہا،”ڈائیوو کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے ہر ماہ تقریباً پانچ لاکھ افراد یہ دستاویزی فلمیں دیکھ سکیں گے اور یہ اشتراک ہمیں لوگوں کو ماحول کے بارے تعلیم دینے کے لییاچھاموقع فراہم کرتی ہے جس کی اس وقت بہت ضرورت ہے کیوں کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔“