ایان علی پاسپورٹ سپرداری کیس: کسٹم کی خصوصی عدالت نے کاغذات درست نہ کرنے پر اور زرضمانت پنڈی کی پراپرٹی نہ دینے پردرخواست مستر کر دی

پیر 30 نومبر 2015 16:20

ایان علی پاسپورٹ سپرداری کیس: کسٹم کی خصوصی عدالت نے کاغذات درست نہ ..

اسلام آباد((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) منی سمگلنگ کیس میں ملوث معروف ماڈل ایان علی کے پاسپورٹ سپرداری کیلئے عدالت میں جمع کروائے جانے والے مچلکوں کو کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے کاغذات درست پر نہ کرنے پر اور زرضمانت پنڈی کی پراپرٹی نہ دینے پر نا منظور کرتے ہوئے دس لاکھ کا دوسرا مچلکہ کیش جمع کروانے کی صورت میں درخواست دینے کی ہدایت کردی ہے جبکہ عدالت نے ایان علی کی تصویر اتارنے والے شخص کو ان کے گارڈ نے قابو کرلیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ملزمہ آیان علی اپنے وکلاء خرم لطیف کھوسہ اور شائستہ ایڈووکیٹ کے ہمراہ کسٹم عدالت میں پیش ہوئیں اور پاسپورٹ سپرداری کیلئے دس لاکھ روپے کا ایک مچلکہ جمع کروایا جو درست طریقے سے پر نہیں تھا جبکہ مچلکے میں زرضمانت کراچی کی پراپرٹی دی گئی تھی جس کو فاضل عدالت نے نا منظور کرتے ہوئے درخواست فارم درست پر کرنے اور زرضمانت پنڈی کی پراپرٹی لانے کی ہدایت جبکہ ملزمہ کی جانب سے دس لاکھ روپے کا دوسرا مچلکہ عدالت میں کیش جمع کروانے کی استدعا کی گئی جس پر فاضل عدالت نے ہدایت کی کہ کیش زرضمانت سے قبل عدالت کو باقاعدہ تحریری درخواست دی جائے اس موقع پر عدالت کے اندر ایک شخص نے ایان علی کی اپنے موبائل پر تصویر اتاری جس پر اس کے گارڈ نے اسے قابو کرلیا اور موبائل سے تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا

متعلقہ عنوان :