شہداد پور؛ پی پی شہیدبھٹوضلع سانگھڑ کا اجلاس ،تنظیم سازی اورپارٹی کومضبوط کرنے پرزور

پیر 30 نومبر 2015 16:27

شہداد پور((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) پی پی شہیدبھٹوضلع سانگھڑ کاایک اجلاس زیرصدارت ناناعبدالستار رند کی صدارت میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مجنوں بھٹو،غلام مصفطی بھگیو،عزیزباگرانی،سلیم عمرانی ،غلام علی ڈیتھواوردیگر عہدیدران نے شرکت کی،اجلاس میں تنظیم سازی اورپارٹی کومضبوط کرنے پرزور دیاگیا،اس موقع پرضلعی صدر ناناعبدالستار رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی ذوالفقار علی بھٹواوربے نظیربھٹو کی شہادت کے بعد اب پی پی صرف زرداری پارٹی بن گئی ہے،عوام نے آصف زرداری کا مکرو چہرہ دیکھ لیا ہے،پی پی صرف ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی ہے جوکہ مرتضی بھٹو کے وارث ہیں،اجلاس سے عزیزباگرانی ،غلام مصفطی بگھیواوردیگر نے بھی خطاب کیا۔