اسلام آباد؛ ضلعی عدالت نے قتل کیس میں گرفتار ملزم محمد آصف عرف شیر پنجاب کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

پیر 30 نومبر 2015 16:29

اسلام آباد ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے قتل کیس میں گرفتار ملزم محمد آصف عرف ( شیر پنجاب) کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ رانا مجاہد رحیم کی عدالت میں قتل مقدمہ میں گرفتار ملزم محمد آصف عرف شیر پنجاب کو اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر طارق چیمہ ، نے پیش کیا اور عدالت سے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی ۔

عدالت نے پولیس کی استدعا کو منظور کر کے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ واضح رہے کہ ملزم نے گزشتہ سال اسلام آباد کے علاقے پنڈ ملکہ میں زبیر کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا تھانہ لوئی بھیر میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ گرفتاری نہ دینے پر عدالت نے ملزم کو بجرم 302/324 میں اشتہاری قرار دے دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :