ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز نے ریحام کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

پیر 30 نومبر 2015 16:29

اسلام آباد ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز نے ریحام خان کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ریحام خان اپنے سابق شوہر کے خلاف بیانات تحریری طور پر معافی معانگیں ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد میں ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز نے ریحام خان کو 10 کروڑ روپے ہر جانے کا نوٹس بھیج دیا ۔

نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریحام خان اپنے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز کے خلاف بیانات پر تحریری طور پر معافی مانگیں اگر ریحام خان نے 15 یوم میں تحریری معافی نہ مانگی گئی تو ان کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے گی نوٹس ایڈووکیٹ ڈاکٹر محمود جہانگیری کی جانب سے بھیجا گیا ۔