شام ، عراق اور افغانستان کے پناہ گزین بھی گوجرانوالہ کے انسانی سمگلرز کے ہاتھ چڑھ رہے ہیں ، میڈیا رپورٹس

پیر 30 نومبر 2015 16:30

اسلام آباد ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) بیرون ممالک سے بیدخل ہونے والے زیادہ تر پاکستانیوں کا تعلق گجرات سے ہے اور انہوں نے اپنی بیدخلی کی درد ناک کہانیاں سنائی ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ڈی پورٹ ہونے والے شخص نے بتایا ہے کہ زیادہ تر انسانی سمگلرز ترکی کے شہر استنبول سے آپریٹ ہو رہے ہیں اور ان کے سب ایجنٹ بھی موجود ہوتے ہیں جو گاہکوں سے تین لاکھ روپے وصول کرتے ہیں اور ان کا تعلق گجرات ، پھالیہ ، منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ سے ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ شام ، عراق اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین بھی گوجرانوالہ کے انسانی سمگلرز کے ہاتھ چڑھے ہیں اور کریک ڈاؤن کے باوجود یہ انسانی سمگلرز دندناتے پھر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :