اسلام آباد؛ضلعی عدالت نے شناختی کارڈ جعلسازی میں گرفتار چار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

پیر 30 نومبر 2015 16:30

اسلام آباد ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے شناختی کارڈ جعلسازی میں گرفتار چار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں ایف آئی اے کے سب انسپکٹر اختر اقبال نے جعلی کاغذات پر قومی شناختی کارڈ جاری کرنے والے ملزمان افتخار الحق ، ظہیر حسین کیانی ، اخلاق احمد کشمیری اور محمد جمیل کو پیش کیا ۔

ایف آئی اے نے عدالت سے ملزمان کے چھ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا ۔ واضح رہے کہ ملزمان کو جعلی کاغذات پر شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں ایف آئی اے نے گرفتار کر کے اسلام آباد کے تھانہ ایف آئی اے میں بجرم 471/109 ، 420/468 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :