نواز شریف دھاندلی کے بغیر کرکٹ میچ نہیں جیت سکتے الیکشن کیا جیتیں گے:عمران خان

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 16:33

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اوپر بیٹھے ہیں انکی موجودگی میں شفاف الیکشن ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور الطاف حسین پر کیسز ہیں۔ٹیکس عوام پر لگائے جاتے ہیں اورسیاستدانوں کی جائیداد باہر ہے۔نوازشریف نے 18ارب روپے کے قرضے دو سال میں حاصل کئے۔

انہوں نے کہا نوجوانوں کو اپنے لئے باہر نکلنا ہوگا۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ کے مکینوں نے اپنے لئے خود روڈ بنائے اور ائیر پورٹ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ میں جب تک زندہ ہوں عوام کے حقوق کی جنگ لڑتا رہوں گا۔حافظ آباد میں ایک وفاقی وزیر کے والد کو دھاندلی سے جتوایا گیا۔اس ملک میں الیکشن کے نام پر ڈرامہ ہوتا ہے ۔تحریک انصاف نے تین بار مینار پاکستان بھراہے ۔مسلم لیگ ن ایک بار بھر کے دکھا دے۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب دھاندلی کے بغیر ایک کرکٹ میچ نہیں جیت سکتے الیکشن کیسے جیت سکتے ہیں۔اللہ نے ہماری قوم کو سب کچھ دیا کوشش ہم کریں گے کامیابی اللہ تعالیٰ دے گا۔