دبئی پولیس کی ’جرائم پیشہ افراد ‘سے بچنے کیلئے سوشل میڈیا پر روز مرہ سرگرمیاں شائع نہ کرنیکی تنبیہ
پیر 30 نومبر 2015 16:39
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) دبئی پولیس نے شہریوں کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنی روز مرہ کی سرگرمیاں شائع نہ کرنے کی تنبیہ کر دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنرل ڈیپارٹمنٹ فرانزک سائنس اینڈ کریمینالوجی دبئی پولیس کے سربراہ لیفٹننٹ کرنل احمد ال مہیری نے اماریٹس24/7 سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ روز مرد کی سرگرمیاں کی سوشل میڈیا پر تشہیر سے آپ کو ہدف بنانے والے جرائم پیشہ افراد اور مختلف وجوہات کی بناء پر آپ کی روزہ مرد مصروفیات پر نظر رکھنے والے لوگ وہاں سے فائدہ لے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی پرائیویسی کی بے حد خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔متحدہ عرب امارات کی آزادی اور پرچم سے متعلق ضروری معلومات، تمام معلومات جوآپ جاننا چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
لیَفٹننٹ کرنل احمد ال مہیری نے مزید کہا کہ آجکل لوگوں کی اکثریت سوشل میڈیا پر اپنی روزہ مرد کی سرگرمیاں پوسٹ کرتے ہوئے یہاں تک بتا دیتی ہے کہ اب کہاں ہیں کدھر جا رہے ہیں ، بریک فاسٹ کر رہے ہیں ، کونسے کلب جانے والے ہیں ، کونسے زیورات اور دیگر کونسی مہنگی چیزیں خریدتے اور رکھتے ہیں اور کہاں رہتے ہیں وغیرہ وغیرہ ایسے میں اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہیں ٹارگٹ کرنا کتنا آسان ہے۔
انہوں نے کہا اجنبی افراد سے ایسی معلومات شیئر کرنا قطعی طور پر بھی ٹھیک نہیں۔ ایسی معلومات کی تشہیر سے آپ اپنے اور اپنی فیملی کے لئے نقصان باعث بن سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.