روسی طیارے کے پائلٹ کی لاش انقرہ سے خصوصی پرواز کے ذریعے روس پہنچ گئی

پیر 30 نومبر 2015 16:40

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء ) ترک فضائیہ کی جانب سے مار گرائے جانے والے روسی طیارے کے پائلٹ کی لاش انقرہ سے خصوصی پرواز کے ذریعے روس پہنچ گئی جہاں اسکی آخری رسومات ادا کی جائیں گی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خصوصی پرواز کے ذریعے روسی پائلٹ اولیگ پیشکوف کی لاش کو انقرہ سے روس کے لیے روانہ کیا گیاتھا ۔

(جاری ہے)

ترک سرحدی حدود کی مبینہ خلاف ورزی کے نتیجے میں طیارہ تباہ کرنے کے باعث یہ پائلٹ جہادیوں کے ہاتھوں زمین پر پیراشوٹ کے ذریعے اترتے ہی ہلاک کر دیا گیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ ایکترکی کی طرف سے تباہ کیے جانے والے روسی طیارے میں سوار دوسرا پائلٹ بچ گیا تھا، جو روس پہنچ چکا ہے۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ جب یہ جہاز تباہ کیا گیا، اس وقت وہ شامی فضائی حدود میں تھا۔

متعلقہ عنوان :